آرٹیمس II ٹیم نے چاند سے زمین کا حیرت انگیز عکس لیا،واپسی کا سفر شروع

آرٹیمس II ٹیم نے چاند سے زمین کا  حیرت انگیز عکس لیا،واپسی کا سفر شروع

ہوسٹن(اے ایف پی)آرٹیمس II کے خلا نوردوں نے منگل کو چاند کے کنارے سے زمین کے غروب کا حیرت انگیز منظر قید کیا،ناسا نے منگل کو ایک تاریخی تصویر جاری کی جس میں زمین کو چاند کے افق کے نیچے غروب ہوتے دکھایا گیا ہے۔

 57 سال قبل اسی طرح کی مشہور  Earthrise  تصویر اپالو 8 کے خلاباز بل اینڈرز نے دسمبر 1968 میں کھینچی تھی۔ ناسا کے مطابق یہ تصویر زمین اور چاند کے درمیان انسانی مشن کی ترقی اور خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے ۔ سائنسدان اس تصویر کو تاریخی اور تعلیمی مقصد کے لیے استعمال کریں گے ۔چار رکنی ٹیم جس میں امریکی اور کینیڈین خلا نورد شامل ہیں، تاریخی پرواز مکمل کر کے زمین کی طرف واپس آ رہی ہے ۔ یہ مشن 2028 میں ممکنہ چاند پر اترنے کی مہم کی راہ ہموار کرتا ہے ۔ ٹیم نے دورترین فاصلے تک سفر کرتے ہوئے انسانی مشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بحر اوقیانوس میں جمعہ کو ان کا واپس اترنا متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں