ایئر فیول قیمتیں معمول پر آنے میں کئی مہینے لگیں گے :آئی اے ٹی اے

ایئر فیول قیمتیں معمول پر آنے میں کئی مہینے لگیں گے :آئی اے ٹی اے

سنگاپور(اے ایف پی)بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے )کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نےکہا کہ اگرچہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھل گئی ہے۔۔

 ، لیکن ہوائی جہاز کے ایندھن کی سپلائی اور قیمتیں معمول پر آنے میں کئی مہینوں کا وقت لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں ریفائننگ کی صلاحیت متاثر ہونے کے باعث چند ہفتوں میں بحالی ممکن نہیں۔ والش نے کہا کہ اس دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے اور ایندھن کی سپلائی مکمل طور پر مستحکم ہونے میں وقت درکار ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں