بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ،ہم منصب سے ملاقات
دوطرفہ تعلقات ، تجارت، پانی کی تقسیم ، سرحدی سلامتی پر تبادلہ خیال سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کے حوالے سے بھی بات چیت
نئی دہلی (اے ایف پی)بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے ، 2024 کے انقلاب کے بعد بنگلہ دیشکا یہ سب سے اعلیٰ سطح دورہ ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے علاوہ تجارت، پانی کی تقسیم اور سرحدی سلامتی جیسے اہم مسائل زیر بحث آئے ۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے توانائی کی امداد میں اضافے کی توقع بھی ظاہر کی، کیونکہ وہ حالیہ مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات سے نمٹ رہا ہے ۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے موضوع پر بھی بات ہوئی۔