نائیجیریا:مسلح افراد کے حملے رواں ہفتے 60 افراد ہلاک
کانو(اے ایف پی) شمال مغربی نائیجیریا میں رواں ہفتے مسلح افراد کے حملوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے۔۔
، حملے کیبلی اور نائیجر ریاستوں کے دس گاؤں میں ہوئے ، جہاں چرچ، گھر، مویشی اور اناج کے کھیت جلا دیے گئے ۔ پولیس کے مطابق شہر ورو میں فوجی کیمپ پر بھی حملہ ہوا جس میں دو رضاکار اور ایک ڈرائیور ہلاک ہوئے ۔ کسی گروپ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔