نائیجیریا :ابوجا ایئرپورٹ اور جیل پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف
لاگوس (اے ایف پی)نائیجیریا کسٹمز سروس کی اندرونی یادداشت میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد گروپس بوکو حرام اور آئی ایس ڈبلیو اے پی ، ابوجا کے ننامدی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور۔۔
کوجے جیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ حکام نے دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ قریبی فوجی جیل بھی ممکنہ ہدف میں شامل ہے ۔ واضح رہے نائیجیریا میں 17 سال سے جاری شورش میں 40 ہزار سے زائد ہلاک اور 20لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔