افریقی ملک گنی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائد پابندی ہٹادی گئی
کوناکری(اے ایف پی)مغربی افریقی ملک گنی میں کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لگائی گئی پابندی ہٹا دی گئی، جس کی تصدیق ملک کے بلاگرز اور صارفین نے کی ہے۔۔۔
بلاگرز کی تنظیم ABLOGUI نے سوشل میڈیا بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو دوبارہ معلومات اور اظہارِ رائے کی آزادی میسر آئے گی ۔