بھارت :آتشبازی کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، 20 افراد ہلاک
ویرودھوناگر(اے ایف پی)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ویرودھوناگر ضلع میں آتشبازی کی فیکٹری میں اتوار کو آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں ابھی بھی فیکٹری میں کام کر رہی ہیں اور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں حفاظتی قوانین پر عمل نہ کرنے سے صنعتی حادثات عام ہیں۔