لیبیا: 17 تارکین کی لاشیں برآمد

لیبیا: 17 تارکین کی لاشیں برآمد

طرابلس (رائٹرز)لیبیا کے ساحلی علاقوں سے 17 غیر قانونی تارکین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایمرجنسی میڈیسن اینڈ سپورٹ سنٹرکے مطابق ایک لاش بنگلہ دیش کے شہری کی شناخت ہوئی جسے اس کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

 14 لاشیں دفن کی جا چکی ہیں۔ دیگر کے حوالے سے ضروری کارروائی جاری ہے ۔واضح رہے لیبیا طویل عرصے سے غیر قانونی تارکین کیلئے ایک اہم گزرگاہ ہے ،خصوصاً اٹلی جانے والے تارکین وطن کیلئے ایک اہم روانگی کا مقام بن چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں