یورپی یونین کیساتھ قریبی تعلقات ، برطانیہ اگلے ماہ قانون سازی کا اعلان کریگا
لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت اگلے ماہ قانون سازی کا اعلان کرنے جا رہی ہے جس سے ملک یورپی یونین کے قریب آئے گا۔
وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران جنگ کے دوران امریکا کے غیر متوقع رویے کے بعد یورپی یونین سے تعلقات مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حکومت ای یو ری سیٹ بل تیار کر رہی ہے ، جو برطانیہ کو یورپی یونین مارکیٹ کے قواعد کے مطابق خودکار ہم آہنگی کی اجازت دے گا۔ سٹارمر نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور حفاظتی شراکت موجودہ چیلنجز کا حل ہے اور ایران بحران نے اس عمل کو مزید اہم بنا دیا۔