ملکی سرحد سے باہر ہدف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنادیا:شام
حزب اللہ ، الاسد باقیات کامقصد ملک میں بے چینی پیدا کرنا تھا:وزارت داخلہ شام میں کوئی سرگرمی نہیں،شواہد کے بغیر الزام سے گریز کیا جائے :حز ب اللہ
دمشق(اے ایف پی)شام کی وزارت داخلہ نے اتوار کو کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کی سرحدی علاقے سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جس میں حزب اللہ اور سابق صدر بشار الاسد کے باقیات ملوث تھے ۔ قنیطرا صوبے میں گرفتار کیے گئے افراد شام کی سرحد سے باہر ہدف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ حزب اللہ کی متعدد کوششوں میں سے ایک تھی جس کا مقصد ملک میں بے چینی پیدا کرنا تھا۔ حزب اللہ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شام میں کوئی وجود یا سرگرمی نہیں اور شواہد کے بغیر الزام لگانے سے گریز کیا جائے ۔ شام کی حالیہ حکومت نے ایران کے اثر و رسوخ کو مسترد کیا ہے ، حالانکہ الاسد کے دور میں ملک ایران کی حمایت میں حزب اللہ کے لیے ہتھیار اور فنڈز فراہم کرتا تھا۔