ایپل کے سی ای او ٹم کک کا ستمبر میں عہدہ چھوڑنے کا اعلان جان ٹرنس نئے سربراہ مقرر

ایپل کے سی ای او ٹم کک کا  ستمبر میں عہدہ چھوڑنے کا اعلان   جان ٹرنس نئے سربراہ مقرر

سان فرانسسکو(اے ایف پی)ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں عہدہ چھوڑ دیں گے ۔

ان کی جگہ  کمپنی کے سینئر ورٹرن جان ٹرنس کو سی ای او مقرر  کیا گیا ہے ۔ ٹم کک ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر بورڈ کی سربراہی سنبھالیں گے ۔ کک نے 2011 سے ایپل کی قیادت کی اور کمپنی کی قدر چار کھرب ڈالر تک پہنچائی۔ جان ٹرنس 2001 سے ایپل کے ساتھ ہیں اور آئی فون، آئی پیڈ، ایپل واچ اور میک کمپیوٹر سمیت کئی اہم پروڈکٹس میں حصہ لے چکے ہیں۔ کمپنی اس سال اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہے اور مصنوعی ذہانت میں نئے اقدامات کر رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں