جاپان :اسلحہ برآمدات پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ
ملکی دفاع مضبوط اور عالمی اسلحہ مارکیٹ میں داخلے کا راستہ کھل گیا :جاپان چین کا شدید تحفظات کا اظہار ،جاپانی اقدام کونئی عسکریت پسندی قرار دیا
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان نے اعلان کیا کہ وہ دہائیوں پرانی ہتھیاروں کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کر رہا ہے ، جس سے ملکی دفاع کو مضبوط کرنے اور عالمی اسلحہ مارکیٹ میں داخلے کا راستہ کھل گیا ہے ۔ وزیر اعظم سناے تاکائچی نے کہا کہ سلامتی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی شراکت دار اہم ہیں۔ چین نے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اسے \"نئی عسکریت پسندی\"قرار دیا۔