ایٹمی توانائی صرف پرامن مقاصد کیلئے استعمال کی جائے :پوپ کی اپیل
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے چرنو بیل نیوکلیئر حادثے کی 40 ویں سالگرہ پر اپیل کی ہے کہ ایٹمی توانائی صرف پرامن مقاصد کیلئے استعمال کی جائے ۔
پوپ نے دعا کی تقریب میں کہا کہ 1986 کے دھماکے نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑا اور طاقتور ٹیکنالوجیز کے خطرات کی یاد دہانی کرائی۔واضح رہے اس حادثے میں 4ہزار افراد ہلاک ہوئے اور 6لاکھ افراد تابکاری سے متاثر ہوئے ۔