ترکیہ کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی پیشکش

ترکیہ کی آبنائے ہرمز میں بارودی  سرنگیں صاف کرنے کی پیشکش

انقرہ(آئی این پی )ترکیہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کر دی۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ اگر خطے میں امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں حصہ لینے پر غور کر سکتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایک پیچیدہ اور تکنیکی نوعیت کا کام ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ماہر ٹیمیں شامل ہوں گی، تاہم ترکیہ اس عمل میں شرکت کے لئے تیار ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں