نیشنل کانفرنس حکومت ہر محاذ پر ناکام

نیشنل کانفرنس حکومت ہر محاذ پر ناکام

سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس کی زیرقیادت حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔

 ضلع اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمر عبداللہ کی زیرقیادت موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ وزیر اعلیٰ نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت تک نہیں کی۔پنجاب اسمبلی نے ایران پر حملے کی مذمت کی قرارداد منظور کی، لیکن ہماری اسمبلی نہیں کر سکی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں