ایران کی ناکہ بندی کے بعد 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا گیا:سینٹ کام
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام)نے بتایا ہے کہ گزشتہ 20 دنوں میں بحری ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے ۔
ناکہ بندی میں خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں واقع ایران کی تمام بندرگاہیں اور ساحلی علاقے شامل ہیں۔ ایرانی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے ، جس سے ایرانی تجارت شدید متاثر ہوئی ہے ۔ ایران سے منسلک یا ایرانی سامان لے جانے والے ہر جہاز کو روک کر تلاشی لی جا رہی ہے ۔