برطانیہ جانے کی کوشش،کشتی میں دم گھٹنے سے 2سوڈانی خواتین ہلاک
کوکیلز(اے ایف پی)شمالی فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش میں ایک چھوٹی کشتی پر سوار دو سوڈانی خواتین دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئیں۔
کشتی میں حاملہ خواتین اور بچوں سمیت 82 افراد موجود تھے ۔ میئر کے مطابق خواتین کی موت ممکنہ طور پر سانس رُکنے یا کشتی کے نیچے دب جانے سے ہوا۔