جنوبی کوریا :مارشل لا کیس،سابق وزیراعظم ہان ڈک کی سزا میں 8سال کمی
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی اپیل کورٹ نے سابق وزیراعظم ہان ڈک سو کی سزا میں کمی کرتے ہوئے اسے 15 سال قید کر دیا ۔
عدالت نے قرار دیا کہ سابق صدر یون سک یول کی مارشل لا کے اعلان سے متعلق مقدمے میں ان کا کردار سنگین تھا، تاہم ان کی طویل سرکاری خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا میں کمی کی گئی۔ قبل ازیں عدالت نے انہیں 23 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مارشل لا کا متنازعہ اعلان دسمبر 2024 میں چند گھنٹوں کے لیے نافذ ہوا تھا، جسے پارلیمنٹ نے فوری طور پر مسترد کر دیا تھا۔