مغربی بنگال :بی جے پی رہنما کا معاون قتل
کولکتہ(اے ایف پی)بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گھات لگا کر حکمران بی جے پی کے ایک سیاسی معاون کو قتل کر دیا۔
یہ واقعہ ریاستی انتخابات میں زبردست کامیابی کے چند روز بعد پیش آیا۔بی جے پی نے ریاست میں شاندار فتح حاصل کی، 294 میں سے 207 نشستیں جیت کر مغربی بنگال میں اپنی پہلی ریاستی کامیابی حاصل کی۔41 سالہ چندرناتھ راتھ مغربی بنگال میں بی جے پی کے سربراہ سُویدندو ادھیکاری کے قریبی ساتھی تھے ۔قتل کے بعد بی جے پی اور ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی پارٹی ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔