لندن:سابق شہزادہ اینڈریو کی رہائشگاہ کے قریب مسلح شخص گرفتار

لندن:سابق شہزادہ اینڈریو کی  رہائشگاہ کے قریب مسلح شخص گرفتار

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی پولیس نے سابق شہزادہ اینڈریو کے گھر کے قریب ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا جو دھمکی آمیز رویہ اختیار کر رہا تھا۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ مشرقی انگلینڈ میں واقع سینڈرنگھم سٹیٹ کے قریب واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جب اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ ایک شخص اسلحہ کے ساتھ علاقے میں موجود ہے ۔ پولیس نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزم کا مقصد کیا تھا اور اس نے کس حد تک خطرہ پیدا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں