لندن:محمد الفائد کیس ، تفتیش میں غفلت پر پولیس افسر سمیت 5سابق اہلکاروں کیخلاف تحقیقات

لندن:محمد الفائد کیس ، تفتیش  میں غفلت پر پولیس افسر سمیت  5سابق اہلکاروں کیخلاف تحقیقات

لندن(اے ایف پی)لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ایک حاضر سروس افسر سمیت 5سابق اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

 پولیس پر معروف لبنانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت محمد الفائد کیخلاف جنسی زیادتی کے الزامات کی درست تفتیش نہ کرنے کے الزامات ہیں ۔نگران ادارے کے مطابق 2008 اور 2013 میں دائر شکایات کی تفتیش کے معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ محمد الفائد پر ریپ، جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے ، تاہم ان کی زندگی میں کوئی مقدمہ ثابت نہ ہو سکا۔ اب تک 150 سے زائد افراد سامنے آ چکے ہیں جو ان الزامات سے متعلق شکایات کر چکے ۔واضح رہے محمد الفائد برطانیہ میں فیشن اور ہوٹل انڈسٹری کیلئے مشہور ہیں۔ وہ خاص طور پر ہارڈز ڈیپارٹمنٹ سٹور کے سابق مالک کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو لندن کا ایک مشہور اور مہنگا سٹور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں