چینی کمپنی سربیا میں ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت سے شاہراہ تعمیر کریگی
بلغراد(اے ایف پی)سربیا نے اعلان کیا ہے کہ چینی کمپنی شیڈونگ ہائی سپیڈ گروپ ملک میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے ایکسپریس وے تعمیر کرے گی۔
سرب صدر الیگزینڈر ووچک نے معاہدے کو دونوں ممالک کی ‘فولادی دوستی’ کا ثبوت قرار دیا۔ منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر جولائی میں شروع ہوگی اور تین برس میں مکمل کی جائے گی۔ یہ منصوبہ مستقبل میں دارالحکومت بلغراد کو وسطی سربیا کے دیگر شہروں سے ملانے والے بڑے روڈ نیٹ ورک کا حصہ ہوگا۔ چین پہلے ہی سربیا میں میٹرو، پلوں اور سرنگوں سمیت کئی بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے ۔