برازیل:سکول میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 10طلبا زخمی

برازیل:سکول میں دیسی ساختہ  بم پھٹنے سے 10طلبا زخمی

ریو ڈی جنیرو(اے ایف پی) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے قریبی علاقہ بیلفورڈ روکسو کے ہائی سکول میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 10 طلبا زخمی ہو گئے۔۔۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا پائپ نما آلے میں ہوا جس میں کیلیں، نٹ اور بولٹ بھرے گئے تھے ۔دھماکے سے 13 سے 15 سال کی عمر کے طلبہ زخمی ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک دھماکا خیزڈیوائس سکول کے صحن میں ایک طالبعلم کے ہاتھ لگنے کے بعد پھٹ گئی اور طلبہ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعہ کے بعد کلاسز معطل کر دی گئیں۔سٹی ہال کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر فوجی، پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں