سپین:ایک ارب ڈالر مالیت کی 30 ٹن کوکین ضبط

سپین:ایک ارب ڈالر مالیت  کی 30 ٹن کوکین ضبط

میڈرڈ (دنیا مانیٹرنگ)سپین کی پولیس نے کینری جزائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک بحری جہاز سے 30 ٹن کوکین برآمد کر لی جبکہ جہاز کے 23 رکنی عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔۔۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ یورپ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی قرار دی جا رہی ہے ۔سپین کی ہائیکورٹ کے مطابق کومورو جزائر کے پرچم بردار جہاز کو یکم مئی کو گارڈیا سول پولیس کی جانب سے روک کرضبط کی گئی منشیات کی مالیت 956 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے ۔تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ کوکین کو سمندر میں تیز رفتار کشتیوں میں منتقل کر کے سپین کے مرکزی علاقوں میں سمگل کیا جانا تھا۔حکام کے مطابق جہاز سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں