چرنوبل جوہری پلانٹ کے باہر 2 روسی ڈرونز کا حملہ ،جنگلات میں آگ

چرنوبل جوہری پلانٹ کے باہر 2  روسی ڈرونز کا حملہ ،جنگلات میں آگ

کیف(اے ایف پی)یوکرین کے چرنوبل جوہری پلانٹ کے باہر واقع جنگلات میں2 روسی ڈرونز کے حملے سے آگ بھڑک اٹھی۔۔۔

 یوکرینی حکام کے مطابق جمعہ کے روز اس مقام پر تابکاری کی سطح معمول کی حد میں رہی، فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ  پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔متاثرہ علاقے کے ڈائریکٹر ڈینس نیستیروف نے ایک بیان میں کہاکہ 2 ڈرونز کے چرنوبل قدرتی جنگلات کے ذخیرے کے اندر گرنے کے بعدتقریباً 5مربع میل کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آیا، ڈینس نے ڈرونز کے ماخذ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ علاقے سے سفید دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے ۔ ملحقہ شہر چرنیگیف کے گورنر نے کہا کہ روسی ڈرونز کے حملے کے باعث آگ تقریباً 40 مربع کلومیٹر علاقے تک پھیل چکی ہے ، علاقے پر روسی ڈرونز مسلسل منڈلارہے اور آگ بجھانے کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں