ورجینیا:سپریم کورٹ نے ووٹرز کی منظور کردہ حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی ریاست ورجینیا کی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ووٹرز کی منظور کردہ حلقہ بندیوں کے منصوبے کو کالعدم قرار دیدیا۔۔۔
جس سے رواں سال کے وسط مدتی انتخابات سے قبل کانگریس کے کنٹرول کی جنگ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن مضبوط کرنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ۔کئی ماہ پر محیط قانونی چیلنجز کے بعد جاری ہونے والے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ڈیموکریٹ قانون ساز ایک اہم ریفرنڈم کے دوران آئینی طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس خلاف ورزی نے ریفرنڈم کے نتیجے میں ہونے والی ووٹنگ کی شفافیت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ، اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔ڈیموکریٹس کو امید تھی کہ نئی انتخابی نقشہ بندی سے کئی محفوظ نشستیں حاصل کی جا سکیں گی۔