سعودی عرب نے ایران پر حملوں کیلئے فضائی حدود دینے کے دعوے مسترد کر دئیے

سعودی عرب نے ایران  پر حملوں کیلئے فضائی حدود دینے  کے دعوے مسترد کر دئیے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے جارحانہ فوجی کارروائیوں کی حمایت کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی ہے۔۔۔

 عرب نیوز کے مطابق ایک سعودی ذریعے نے بتایا کہ ریاض نے جارحانہ فوجی کارروائیوں کی حمایت  کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی ہے ۔ سعودی عرب صورتحال کو پُرسکون کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر مشکوک مقاصد کی خاطر مملکت کے موقف کی گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں