امریکی ریاست ٹیکساس میں بند مال گاڑی سے 6 لاشیں برآمد
ٹیکساس(رائٹرز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیریڈو میں ایک مال بردار ٹرین کے باکس کار سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔۔۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ اتوار کو اس وقت سامنے آیا جب ریلوے کے ایک ملازم نے ریل یارڈ میں معائنے کے دوران گاڑی کے اندر لاشیں دیکھیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے ، موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ لاشوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔