مالدیپ :سمندر میں غوطہ خوری کرتے 5اطالوی شہری ہلاک ،ایک کی لاش برآمد
مالے (اے ایف پی)مالدیپ میں دوسرے روز بھی لاپتا چار اطالوی شہریوں کی تلاش جاری رکھی گئی جو بحرہند میں ڈائیونگ حادثے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔۔۔
اٹلی کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ غوطہ خوری کے دوران پانچ اطالوی شہری ہلاک ہوئے ، جن میں سے ایک کی لاش مالدیپی حکام نے برآمد کر لی ہے ۔مالدیپ کے صدر محمد معیزنے کہا کہ باقی چار اطالوی شہریوں کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے ۔ حکومتی ترجمان محمد حسین شر یف نے بتایا کہ خدشہ ہے متاثرہ افراد تقریباً 60 میٹر گہرائی میں واقع ایک غار میں پھنسے ہوئے ہیں۔