اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ کے وفد کا امارات کا دورہ، شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ کے وفد نے متحدہ عرب امارات کادورہ کیا،اسرائیلی سفیر کے مطابق عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ٹرانسپورٹ تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔۔۔
اسرائیلی سفیر کا کہنا تھاکہ ٹرانسپورٹ روابط ترقی اور معاشی مواقع کیلئے اہم ہیں۔دونوں ممالک نے علاقائی روابط مضبوط بنانے پر زور دیا، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔