انڈونیشیا:سونے کی کان کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ،9کان کن ہلاک
پادانگ (اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک غیر قانونی سونے کی کان کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیوں میں نو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔۔۔
پولیس ترجمان کا کہناتھاکہ جمعرات کو سجیونج ضلع میں کان کے قریب ایک چٹان گر گئی، جس کے نتیجے میں کان کنی کرنے والا ایک گروہ ملبے تلے دب گیا،جس میں صرف 3افراد زندہ بچ سکے جبکہ 9لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔یہ سونے کی کان غیر قانونی تھی جسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔