دنیاکامعمر ترین کتا’’لازار‘‘30برس 5ماہ اور19دن کی عمر میں ہلاک

دنیاکامعمر ترین کتا’’لازار‘‘30برس  5ماہ اور19دن کی عمر میں ہلاک

ویلی لے پیلو ،فرانس (اے ایف پی،دنیانیوز) فرانسیسی نسل کادنیاکامعمر ترین کتا’’لازار‘‘30برس 5 ماہ اور19دن کی عمر میں ہلاک ہوگیا۔۔

جانوروں کی فلاحی تنظیم کے مطابق لازار ’’پیپیون ڈورف اسپینیل‘‘نسل کا کتا تھا، جس کے کھڑے ہوئے کان تتلی جیسے دکھائی دیتے تھے ،  اور وہ 4 دسمبر 1995 کو پیدا ہوا تھا اور14مئی 2026کو ہلاک ہوگیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق پرتگال کے ’’رافیرو دو الینتیجو‘‘نسل کے کتے ’’بوبی‘‘کو 2023 میں 31 برس کی عمر میں مرنے کے بعد دنیا کا معمر ترین کتا قرار دیا گیا تھاتاہم 2024 میں ہونے والے ایک جائزے میں کہا گیا کہ اس کی عمر کے حوالے سے حتمی شواہد موجود نہیں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں