بھارت اور یواے ای میں دفاع اور توانائی کے معاہدے طے
ابوظہبی (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے اہم معاہدے طے پا گئے ۔۔۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر دونوں حکومتوں نے سٹراٹیجک دفاعی تعاون اور تیل کے ذخائر سے متعلق معاہدے کئے ہیں جبکہ مائع پٹرولیم گیس کی فراہمی پر بھی مفاہمت طے پا گئی۔بھارتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات بھارتی انفراسٹرکچر، آر بی ایل بینک اور سمن کیپیٹل میں5 ارب امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔ نریندر مودی نے جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے کے دوران آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے پر زور دیا۔ یہ دورہ ان کے پانچ ملکی سفر کا آغاز ہے ، جو ایران جنگ کے باعث توانائی اور سپلائی چین سے متعلق خدشات کے سائے میں ہو رہا ہے ۔مودی نے یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ نیدرلینڈز روانہ ہوگئے ۔