نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کرنیوالے ڈرونز عراق سے داغے گئے تھے :یو اے ای

نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کرنیوالے ڈرونز  عراق سے داغے گئے تھے :یو اے ای

دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بارکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کرنے والے ڈرونز عراق کی سرزمین سے داغے گئے تھے ۔

وزارت کے مطابق17مئی کو ہونے والے حملے کی ابتدائی تحقیقات میں ٹیکنیکل ٹریکنگ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں ڈرون اسی سمت سے لانچ کیے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران نواز گروہوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں