میزائل سسٹم معاہدے کی منسوخی ملائیشیا کانارویجن کمپنی سے 1 ارب رنگٹ ہرجانے کا مطالبہ
کوالالمپور (اے ایف پی)ملائیشیا نے ناروے کی کمپنی کانگسبرگ ڈیفنس اینڈ ایرواسپیس سے میزائل سسٹم کے منسوخ شدہ معاہدے پر 1 ارب رِنگِٹ معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔
وزیر دفاع محمد خالد نوردین نے کہا کہ حکومت نے براہِ راست اور بالواسطہ اخراجات کی واپسی کے لیے نوٹس بھیجا ہے ۔ ناروے نے دفاعی ٹیکنالوجی کی برآمدی اجازتیں منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے ، جس پر ملائیشیا نے شدید اعتراض کیا ہے ۔ وزیراعظم انور ابراہیم نے اس فیصلے کو یکطرفہ اور ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کی دفاعی تیاری اور جدید جہازوں کے پروگرام پر اثر ڈالے گا۔