برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 5فیصد ہو گئی
لندن (اے ایف پی)برطانیہ میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 5فیصد ہو گئی ۔ او این ایس کے مطابق ملازمت کے مواقع پچھلے پانچ سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔
ماہرین اقتصادیات کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات، خاص طور پر آبنائے ہرمز کے راستے میں رکاوٹ، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور صارفین پر دباؤ پیدا کر رہے ہیں۔ تنخواہوں کی شرح نمو بھی 3اعشاریہ4 فیصد تک ہو گئی ہے ۔