تھائی لینڈ :سیاحوں کے ویزا فری قیام کی مدت کم کرنیکا اعلان

تھائی لینڈ :سیاحوں کے ویزا فری قیام کی مدت کم کرنیکا اعلان

بینکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ نے غیر ملکی سیاحوں کے ویزا فری قیام کی مدت میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔

موجودہ قوانین  کے تحت 90 سے زائد ممالک کے شہری 60 دن تک ویزا کے بغیر رہ سکتے تھے ۔ اب زیادہ تر کے لیے یہ مدت 30 دن ہوگی جبکہ کچھ ممالک کے شہری صرف 15 دن قیام کر سکیں گے ۔ تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں غیر ملکیوں کے منشیات، انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار سے متعلق کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں