کانگو :ایبولا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد131 ہو گئی، یوگنڈا میں 2کیسز کی تصدیق
برازاویلے (اے ایف پی)ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے مشرق میں ایبولا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 500 سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بُونیا شہر سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق وائرس شہری مراکز میں بھی پھیل رہا ہے ۔ محکمہ صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ۔ ہمسایہ ملک یوگنڈا میں بھی دو کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے اس وبا کو بین الاقوامی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے ، کیونکہ وائرس انتہائی مہلک اور تیزی سے پھیلتا ہے ۔