ایران میں جنگی رضاکار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد

ایران میں جنگی رضاکار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد

جنگی تیاریاں،تہران میں شہریوں کو اسلحہ استعمال کرنیکی تربیت دی جا رہی ایرانی صوبے زنجان میں غداری کے الزام میں 52 افراد کے اثاثے ضبط

تہران (اے ایف پی)ایران کے دارالحکومت تہران میں حکومت کے زیرِ اہتمام ان جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا جنہوں نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سینکڑوں جوڑوں نے مختلف چوراہوں پر منعقد تقریبات میں شرکت کی، جنہیں سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔امام حسین اسکوائر میں 110 سے زائد جوڑے فوجی جیپ میں پہنچے ، شرکانے ‘‘خود قربانی’’ سکیم کے تحت جنگی حالات میں اہم تنصیبات کے تحفظ سمیت مختلف خدمات انجام دینے کا عہد کیا۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے شہریوں کو فوجی تربیت دینے کے لیے شہر میں تربیتی بوتھ قائم کیے ہیں، جہاں لوگ اے کے 47 اسالٹ رائفل استعمال کرنا سیکھ رہے ہیں۔ تربیت میں ہتھیار کا اسمبل اور مختلف گولہ بارود کے استعمال کی مشق شامل ہے ۔ گارڈز کا کہنا ہے کہ یہ تربیت مکمل طور پر رضاکارانہ ہے اور خواتین، مردوں اور نوجوانوں کو ممکنہ امریکی حملوں کے لئے تیار کیا جا رہا ہے ۔ ایران کے صوبے زنجان میں عدالت کے حکم پر غداری کے الزام میں 52 افراد کے اثاثے ضبط کر لئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس کے مطابق یہ افراد دشمن کے نیٹ ورک سے منسلک اور اسرائیل کے لئے جاسوسی میں ملوث ہیں ۔ ضبط کئے گئے اثاثوں میں نقد رقم، ملکی و غیر ملکی کرنسی، جائیداد اور سونا شامل ہے ۔ ان میں سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کچھ بیرون ملک موجود ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں