سوڈان:ریسٹورنٹ پر ڈرون حملہ 28افراد ہلاک،23 زخمی
خرطوم(اے ایف پی)سوڈان کے علاقے مغربی کردفان کے قصبے غبیش میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوگئے ۔
طبی ذرائع کے مطابق حملہ مرکزی بازار میں واقع ایک مصروف ریسٹورنٹ پر کیا گیا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ حملہ سوڈانی فوج کی جانب سے کیا گیا، جو اپریل 2023 سے نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے خلاف برسرِپیکار ہے ۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ڈرون نے پہلے آر ایس ایف کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں سوار 3 افراد ہلاک ہوئے ، بعد ازاں قریبی ریسٹورنٹ پر حملہ کیا گیا۔