جرمنی :انجیلا مرکل کا سوشل میڈیا ضابطوں پر عملدر آمد جاری رکھنے کا مطالبہ

جرمنی :انجیلا مرکل کا سوشل میڈیا  ضابطوں پر عملدر آمد جاری رکھنے کا مطالبہ

اسٹراسبرگ (اے ایف پی)جرمنی کی سابقہ چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے ضوابط پر عملدر آمد جاری رکھنا ضروری ہے ،

 ورنہ جمہوریت کے بنیادی اصول خطرے میں آ جائیں گے ۔مرکل نے کہا کہ جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کو جوابدہ نہ ٹھہرانا جمہوری نظام کو کمزور کرے گا، انہوں نے یورپ کے شہریوں کے لیے امن، خوشحالی اور جمہوری اقدار کی حفاظت کے وعدوں پر عمل کی تاکید کی۔ اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ نے انہیں اور دیگر 19 شخصیات کو یورپی آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں