کانگو :ایبولا پھیلاؤ، طبی سہولیات کی شدید کمی کا انکشاف

کانگو :ایبولا پھیلاؤ، طبی سہولیات کی شدید کمی کا انکشاف

متاثرہ علاقوں میں سکول ، بازار کھلے ہیں، وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ :رپورٹ آئسولیشن سنٹر تاحال مکمل نہیں ہوسکا ،حفاظتی سامان کئی روز تاخیر سے پہنچا

برازاویلے (اے ایف پی)کانگو کے مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس کے نئے پھیلاؤ کے بعد طبی سہولیات کی شدید کمی سامنے آگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روانپارا ہسپتال میں ایبولا مریضوں کیلئے آئسولیشن سنٹر تاحال مکمل نہیں ہوسکا جبکہ حفاظتی سامان بھی کئی روز تاخیر سے پہنچا۔ حکام کے مطابق وائرس سے اب تک 130 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ۔ مقامی افراد نے شکایت کی کہ لاشوں کی تدفین بھی بغیر حفاظتی سامان کے کی جا رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سکول اور بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں، جس سے وائرس کے مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

ایبولا پھیلاؤ

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں