امریکا سے ملک بدر 25 تارکین سیرا لیون پہنچ گئے ،انسانی حقوق تنظیموں کی سخت تنقید

امریکا سے ملک بدر 25 تارکین  سیرا لیون پہنچ گئے ،انسانی  حقوق تنظیموں کی سخت تنقید

فری ٹاؤن(اے ایف پی)امریکا سے بے دخل کیے گئے مغربی افریقی تارکین وطن کا پہلا طیارہ سیرا لیون پہنچ گیا۔۔۔

یہ اقدام امریکی امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت کیا گیا، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے ۔ طیارے میں 25 افراد سوار تھے ۔  حکام کے مطابق سیرا لیون نے امریکا کے ساتھ معاہدے کے تحت سالانہ 300 افراد تک کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ افراد 90 دن تک ملک میں رہ سکیں گے اور بعد ازاں اپنے آبائی ممالک واپس جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں