امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فردِ جرم عائد کر دی

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل  کاسترو پر فردِ جرم عائد کر دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کہا ہے کہ سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو اور دیگر افرادپر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے ۔۔۔

بلانش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کاسترو اور دیگر ملزموں پر طیارہ تباہ کرنے اور قتل کے چار مقدمات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ 1996 میں کیوبن فوجی طیاروں نے دو شہری جہازوں کو مار گرایا تھا ، واقعے میں ہلاک ہونیوالے چار افراد کے خاندان دہائیوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔ کاسترو اور انکے ساتھیوں کیخلاف فردِ جرم وفاقی عدالت نے جاری کی ہے ۔امریکا اپنے شہریوں کو بھولتا ہے اور نہ ہی بھولے گا۔دیگر ممالک اور انکے رہنماؤں کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ امریکیوں کو نشانہ بنائیں اور پھر جوابدہی سے بچ جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں