بھارت :کرپشن پر حاضر سروس کرنل گرفتار

بھارت :کرپشن پر حاضر سروس کرنل گرفتار

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کی مرکزی تفتیشی بیورو نے مغربی بنگال میں بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس کرنل کو گرفتار کیا ہے ۔۔

 سی بی آئی نے کولکتہ میں ایسٹرن کمانڈ کے تحت آرمی آرڈیننس کور میں تعینات کرنل ہمانشو بالی کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رشوت لینے کے کیس میں گرفتار کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ کرنل کو 18 مئی کو کولکتہ میں گرفتار کیا گیا ۔ ہمانشوبالی پر کانپور کی ایک کمپنی کی حمایت کرنے ،ٹینڈرز کے ایوارڈ میں ہیرا پھیری کرنے ، غیر معیاری نمونوں کومنظورکرنے اور زیر التوابلوں کی منظوری میں سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں