عراق اپنی سرزمین سے ہونے والے ڈرون حملے روکے :یو اے ای

عراق اپنی سرزمین سے ہونے  والے ڈرون حملے روکے :یو اے ای

دبئی (اے ایف پی)متحدہ عرب امارات نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے ہونے والے ڈرون حملوں کو فوری طور پر روکے ۔۔

 یو اے ای کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ عراق کو اپنی سرزمین سے کسی بھی ایسی سرگرمی کی روک تھام بغیر تاخیر یقینی بنانی چاہیے ۔ واضح رہے 17مئی کو یو اے ای میں باراکا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب ایک بجلی جنریٹر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، تاہم کوئی جانی نقصان یا تابکاری کا اخراج نہیں ہوا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں