ایران کے رویے نے خلیجی ممالک کا اعتماد ختم کر دیا:انور گرگاش

ایران کے رویے نے خلیجی ممالک  کا اعتماد ختم کر دیا:انور گرگاش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینئر مشیر انور گرگاش نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ برسوں کے بعض طرزِ عمل کے باعث خلیج فارس کے ممالک کا اعتماد متاثر ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ خطے کے ممالک برسوں سے ایران کے دباؤ اور دھمکی آمیز رویے کا سامنا کرتے آئے ہیں، جو اب خلیج کی سیاسی حقیقت کا حصہ بن چکا ہے ۔انور گرگاش نے مزید کہا کہ ایران کے سخت مؤقف اور دوستی کے دعوؤں کے درمیان تضاد نے اعتماد اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں