انڈونیشیا:بغیر شادی تعلقات 2جوڑوں کو سرعام کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا:بغیر شادی تعلقات  2جوڑوں کو سرعام کوڑوں کی سزا

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں حکام نے بغیر شادی جنسی تعلقات کے الزام میں دو خواتین اور دو مردوں کو سر عام کوڑے مارے ۔

 چاروں افراد  کو 100، 100 کوڑوں کی سزا ایک عوامی پارک میں سینکڑوں افراد کے سامنے دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین مبینہ طور پر سیکس ورکرز تھیں جبکہ مرد ان کے گاہک تھے ۔ اسی دوران مزید پانچ افراد کو مختلف جرائم جیسے شراب نوشی اور نامحرم کے قریب ہونے پر 9 سے 23 کوڑے مارے گئے ۔ آچے انڈونیشیا کا واحد صوبہ ہے جہاں شریعت کا نفاذ کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں