بحرین :پاسداران انقلاب سے تعاون کے الزام میں 11 افراد کوسزائیں

بحرین :پاسداران انقلاب سے تعاون  کے الزام میں 11 افراد کوسزائیں

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کی ایک عدالت نے 11 افراد کو پاسداران انقلاب سے تعاون کے الزام میں قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے بحرین کے خلاف دشمن کا ساتھ دیا ۔

عدالت نے 9 افراد کو عمر قید جبکہ 2 کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ ملزمان پر حساس مقامات سے متعلق معلومات جمع کرنے اور ان سرگرمیوں سے جڑے مالی لین دین میں سہولت کاری کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔بحرین نے 9مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس نے پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے 41 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں