وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنیوالاحملہ آور مارا گیا، راہگیر زخمی،سکیورٹی مزید سخت

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ  کرنیوالاحملہ آور مارا گیا، راہگیر  زخمی،سکیورٹی مزید سخت

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنیوالاحملہ آور مارا گیا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق مسلح شخص نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے جوابی کارروائی میں ملزم کو گولی مار دی۔ حملہ آور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ واقعے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تاہم اس کی حالت سے متعلق فوری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ وائٹ ہاؤس کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں